Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق، ملزمان فرار

واقعہ گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب پیش آیا
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2023 12:54pm

کراچی کے گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مولاناعبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے ساتھ ہی جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم بھی تھے۔

مزید بتایا کہ مقتول نمازپڑھا کرواپس گھر آرہے تھے کہ انہیں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نشانہ بنایا۔

مفتی عبدالقیوم کے قتل کی تحقیقات شروع

ذرائع کے مطابق گلستان جوہر اور سچل کے علاقوں میں سلیپر سیلز کی تلاش شروع کردی گئی ہے جس میں پولیس سمیت تین مختلف ادارے تحقیقت کر رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا اور مولانا عبدالقیوم کے قتل میں مماثلت ہے کیونکہ دونوں شخصیات کو سَر پر ایک ہی گولی ماری گئی اور دونوں وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل پر دو ملزم شامل رہے۔

تفتیشی حکام نے واضح کیا کہ دونوں وارداتوں کے ملزموں کا حُلیہ بھی مماثل ہے اور مولانا عبدالقیوم پر حملے سے پہلے ریکی بھی کی گئی جبکہ خالد رضا کو بھی ریکی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

karachi

Sindh Police

gulastan e johar