Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ تبدیل: پی ٹی آئی کا 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اب 23 مارچ کو جلسہ کرنے کیلئے درخواست دے گی، ذرائع
شائع 20 مارچ 2023 07:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس سے قبل 22 مارچ بروز بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا تھا ۔ رہنماؤں اور کارکنوں کو جلسے کی بھرپور تیاری کی ہدایات بھی دی گئی تھیں تاہم اب جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کی بجائے 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب 23 مارچ کو جلسہ کرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پہلے 22 مارچ بروز بدھ کو جلسے کا اعلان کیا جبکہ اس سے قبل مینار پاکستان پر منگل کو جلسہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اتوار 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 12 مارچ سے زمان پارک لاہور میں آپریشن کے بعد سے شہر کی کشیدہ صورتحال پر لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، اور نگراں حکومت پنجاب سے مشاورت کا بھی حکم دیا تھا۔ جس کے بعد جلسے کی تاریخ آگے کردی گئی تھی۔

pti

PDM

imran khan