Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فاٹا کے قبائل کا الیکشن سے قبل مردم شماری مکمل کرنے کا مطالبہ

نئی مردم شماری کے بغیر انتخابات منظور نہیں، اسلام آباد میں مظاہرین کا ردعمل
شائع 20 مارچ 2023 05:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد میں فاٹا ”کل قبائل“ فورم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں انتخابات سے پہلے مردم شماری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی شہریوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے پریس کلب سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔

رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور فورم کے جنرل سیکرٹری احمد سعید نے کہا کہ ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، قباعلی علاقوں میں مردم شماری پہلے کرائی جائے اس کے بعد الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے بغیرانتخابات منظور نہیں کرسکتے، مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو لاکھوں لوگ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کی بنیاد پرحلقہ بندی کی جائے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کل فاٹا قبائل کی جانب سے وفد نے الیکشن کمیشن میں یاد داشت بھی پیش کی۔

election commision

Census 2023

FATA Tribal Areas