Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی وی ڈراموں میں سینسر شپ کیلئے پیمرا آرڈیننس میں ترامیم تجویز کرنے کا فیصلہ

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے نامناسب وفحش مواد نشر ہونے سے روکنے کے بل پر غور
شائع 20 مارچ 2023 04:54pm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے ٹی وی ڈراموں کے نشر ہونے سے قبل سینسر شپ کے لیے پیمرا آرڈیننس میں ترامیم تجویز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چئیر پرسن جویریہ ظفر آہیر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا نے شرکت کی۔

چیئرپرسن جویریہ نے بتایا کمیٹی نے گزشتہ چار سال سفارشات ہی دی ہیں لیکن ان پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوا۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے وزیر اطلاعات کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اطلاعات کی عدم شرکت افسوس ناک ہے، ان کو کمیٹی اجلاس میں شریک ہونا چاہیئے تھا۔

چیئرپرسن کمیٹی جویریہ ظفر نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے نہ آنے پر کام نہیں روک سکتے۔

اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے نامناسب وفحش مواد نشر ہونے سے روکنے کے بل پر غور کیا گیا۔

جبکہ قائمہ کمیٹی نے ٹی وی ڈراموں کے نشر ہونے سے قبل سینسرشپ کے لیے پیمرا آرڈیننس میں ترامیم تجویز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

PEMRA

Censorship

TV Dramas