محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتیوں والے ملازمین نوکری سے فارغ
جعلی ملازمین میں لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، جونٸیر کلرک اور انسٹرکٹر شامل
محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتی ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 257 ملازمین کو جعلی بھرتی کیس میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
جعلی بھرتی ہونے والوں میں لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، جونٸیرکلرک اور انسٹرکٹر شامل ہیں۔
بھرتی کے وقت ملازمین نے جعلی دستاویزات جمع کراٸے تھے جبکہ فارغ ہونے والے تمام ملازمین کا تعلق شکارپور سے ہے۔
محکمہ تعلیم نے نکالے گٸے ملازمین کے خلاف اشتہار کے لٸے تفصیل بھی جاری کردی۔
سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتی ملازمین اپنا کیس لڑنے کے لٸے عدالت سے رابطہ کرسکتے ہیں، اس سے قبل یہ ملازمین سندھ سروس ٹیبونل میں اپنا کیس ہار چکے ہیں۔
karachi
Sindh Education Department
fake recruitments Employees
مقبول ترین
Comments are closed on this story.