Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب انتخابات : مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

مریم نواز نے پنجاب کے 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2023 11:48am

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے 16 مارچ کو پنجاب کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے 3، 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

لاہور میں ریٹرنگ آفیسر نے مریم نواز کے پی پی149سے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ مریم نواز کی جانب سے ان کے نمائندے خالد اسحاق ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے۔

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 173 اور گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان حلقوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

mariyam nawaz

punjab election

politics March 20 2023