Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتعال انگیرتقاریر: فواد چوہدری اور شاہ محمود کی عدم پیشی پرسماعت میں وقفہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے
شائع 20 مارچ 2023 11:00am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سیشن کورٹ لاہورمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سڑک بلاک کرنے اوراشتعال انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں شاہ محمود قریشی اورفواد چودھری پیش نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم پیشی پر عدالت نے سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

سڑک بلاک کرنے اور اشتعال انگیز تقاریرکرنے کا مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں دونوں مرکزی رہنماؤں کی عدم پیشی پر وکلاء نے کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

وکیل نے عدالت میں کہا کہ شاہ محمود قریشی 11 بجے عدالت پیش ہوں گے جبکہ فودا چودھری کے وکیل نے کہا کہ وہ ایک بجے عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔

اس کے بعد عدالت کی جانب سے سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

وضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

pti

asad umar

Fawad Chaudhary

session court lahore