Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، چوہدری شجاعت کا مطالبہ

تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں، سربراہ ق لیگ
شائع 19 مارچ 2023 11:59pm
فوٹوــ فائل اے پی پی
فوٹوــ فائل اے پی پی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاستدان جلتی آگ پرپانی ڈالیں اور حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے۔

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی سفر کے 50 سال ہوگئے اتنے پچیدہ حالات کبھی نہیں دیکھے۔ سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤ، گھیراو ٴکا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہے جبکہ لوگوں میں ایسے حالات کی وجہ سے مایوسی بھی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی رہنماؤں کے پاس جانے اور انہیں منانے کیلیے تیار ہوں، مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے، تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں۔

چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر جبکہ چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا، جس پر انٹر پارٹی الیکشن کے چیئرمین مصطفیٰ ملک نے چوہدری سرور اور شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں چوہدری سرورکو پارٹی کا مرکزی چیف آرگنائزر بھی منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جنرل کونسل نے 150 اراکین اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کو بھی منتخب کیا۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق چوہدری سالک حسین مرکزی سنئیر نائب صدرجبکہ مصطفی ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ بھرپوراعتماد کے اظہار پر چوہدری شجاعت اور پوری جماعت کا شکرگزارہوں، سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کلیدی کامیابی حاصل کرے گی، 5 سالوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہے، سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا۔ سابق حکومت میں وزیرنہیں رہنا چاہتا تھا مگر چوہدری صاحب کے حکم کی تعمیل کی اورذمہ داری انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے، ریلیف کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Maryam Nawaz

imran khan

Establishment