Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اعجاز الحق کی ملاقات
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2023 10:34pm
فائل فوٹو ــ اے پی پی
فائل فوٹو ــ اے پی پی

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عمران خان نے اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر اعجاز الحق نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ پی ٹی آئی کو آگے لے جانے کےلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی سے بہت عرصے کا ساتھ ہے، مسلم لیگ ضیاء زندہ رہے گی۔

pti

imran khan

Ijaz ul Haq