Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اندرون سندھ سے کراچی آکر وار داتیں کرنے والے مبینہ قاتل پکڑے گئے

ملزمان نے شہری مزمل کو اہلیہ اور بچوں کے سامنے قتل کیا، تفتیشی پولیس
شائع 19 مارچ 2023 05:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ شہری کے قتل میں استعمال ہتھیار کی فارنزک میں میچ کرگیا۔

پولیس نے 8 مارچ کو نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے برآمد اسلحہ شہری کے قتل میں استعمال ہتھیار کی فارنزک میں میچ کرگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری مزمل کو اہلیہ اور بچوں کے سامنے سولہ فروری کو نارتھ کراچی میں قتل کیا تھا، پکڑے گئے جرائم پیشہ افراد نے مقتول کی اہلیہ کا پرس چھیننے کے بعد فائرنگ کی تھی۔

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اندرون سندھ سے کراچی آکر متعدد وارداتیں کیں، گرفتار کیے گئے دونوں افراد نے قتل کی ایک اور واردات کا اعتراف بھی کیا ہے، جس کے بعد ملزمان کا اسلحہ قتل کی دوسری واردات سے میچ کرانے لیب بھیجا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے 7 مارچ پر گشت پر مامور پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور سوزو کی ڈرائیور زخمی ہوا تھا، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد اندرون سندھ میں کراچی پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi law and order situation