پولیس نے پیشہ ور گداگروں کو سخت سزا دلوانے کی تیاری کرلی
کراچی میں رمضان المبارک سےقبل گداگر مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور پولیس نے پیشہ ور گداگروں کو سخت سزا دلوانے کی تیاری کرلی ہے۔
پولیس نے اینٹی بیگری ایکٹ کی دفعات میں ترمیم کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رمضان کی آمد قبل ہی گداگروں نے شہر میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیے
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ سزا معمولی ہونے کے باعث پیشہ ورگداگر رہائی حاصل کرلیتے ہیں، پولیس کے اینٹی بیگری یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ اینٹی بیگری یونٹ کی نفری بھی بڑھا دی گئی، پیشہ ورگداگروں کے منظم گروہ پوش علاقوں میں سرگرم ہوجاتے ہیں، رمضان سے قبل پیشہ ورگداگر کراچی کا رخ کر لیتے ہیں، بڑی تعداد میں بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.