Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کارکنان سیاسی نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، مریم نواز

اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ریاست حرکت میں آئے، چیف آگنائزر ن لیگ
شائع 19 مارچ 2023 02:34pm

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان سیاسی نہیں ہیں، یہ تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی رہائشگاہ سے مبینہ طور پر برآمد سامان کی فوٹیج شیئر کردی ہیں۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد سچ کو جھٹلانا مشکل ہے، یہ سیاسی کارکن نہیں ہیں، بلکہ تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں۔

عمران خان ریاست کی رٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، وزیراطلاعات

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارکنان ان کالعدم تنظیموں سے لئے گئے ہیں جنہیں عمران خان ہمیشہ سپورٹ کرتے آئے ہیں، ثبوت اپنا بیانیہ خود بناتا ہے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ریاست حرکت میں آئے۔

Maryam Nawaz