Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی وکلا، سیکیورٹی عملے کو عدالت داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست دائر

سیکیورٹی کے نام پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، درخواست
شائع 18 مارچ 2023 11:41am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف نے وکلاء اور عمران خان کے سیکیورٹی عملے کو عدالت داخلے سے روکنے کے خلاف تحریری درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ، وکلاء اور عمران خان کے سیکیورٹی عملے کو عدالتی احاطے میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ عدالت میں اٹھا دیا۔

بابر اعوان کی جانب سے عدالت میں تحریری درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے، سیکیورٹی کے نام پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وکلاء اور میڈیا تک کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، صرتحال نہایت سنگین اور قابلِ تشویش ہے، عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، معزز عدالت ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے۔

pti

اسلام آباد

Babar Awan

tosha khana case

ٰImran Khan

politics march 18 2023