Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: جوڈیشل کمپلیکس میں کون کون داخل ہوسکتا ہے، فہرست جاری

فہرست میں عمران خان کے علاوہ 13 افراد کے نام شامل
شائع 18 مارچ 2023 09:08am

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے معاملے پر جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کے لئے افراد کی فہرست جاری کر دی گئی۔

فہرست میں عمران خان کے علاوہ 13 افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہیں جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

6 افراد میں شبلی فراز، شہزاد وسیم، اسدقیصر، عامرکیانی، پرویزخٹک اور محمودخان کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

وکلاء کی ٹیم میں خواجہ حارث، گوہرخان اور شیرافضل مروت کے نام شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکلاء میں امجد پرویز، نوازچوہدری اور حمزہ الطاف کے نام شامل ہیں۔

عمران خان کی کلوزپروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام فی الحال فہرس میں شامل نہیں ہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کے لئے ایڈمنسٹریٹیوجج کی اجازت سے مشروط ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور صرف متعلقہ اور محدود افراد کو جوڈیشل کمپلیکس داخلے کی اجازت ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع جیوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینر لگا کے بند کر دیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکا جا سکے۔

pti

اسلام آباد

tosha khana case

judicial complex

ٰImran Khan

politics march 18 2023