Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحیم یار خان سے کراچی روزگار کیلئے آیا نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا شکار بن گیا

واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، پولیس
شائع 18 مارچ 2023 08:56am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

رحیم یارخان سے کراچی روزگار کے لیے آیا نوجوان ڈاکوؤں کی گولی شکار بن کر دنیا سے رخصت ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شفیق کالونی میں ڈاکوؤں نے ادریس کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہوئے مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔

مقتول نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں کام کرتا تھا اور دوماہ پہلے ملازمت کے لیے کراچی آیا تھا جبکہ مقتول کے دوست نے بتایا کہ ادریس کی عید پر شادی تھی۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ہم کھانا کھا کر ہوٹل سے نکلے تھے کہ کچھ فاصلے پر کم عمر موٹرسائیکل سوار تین ملزمان آگئے۔

مقتول کے دوست کا مؤقف ہے کہ ادریس نے ڈاکوؤں کو موبائل نہیں دیا مزاحمت کے دوران موبائل فون دور جاگرا جو بعد میں ہمیں ملا۔

اسی دوران ہی کم عمر اسٹریٹ کرمنل نے ادریس کوگولی مارکرقتل کردیا، جبکہ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال میں منتقل کردی گئی ہے۔

Karachi Police

Karachi Crime