Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری ٹیبلیٹ ایپ ناکارہ، صوبے کی آبادی کم گننے کا خدشہ ہے: نثار کھوڑو

شناختی کارڈ کے بغیر معلوم نہیں ہو رہا کون پاکستانی ہے اور کون نہیں، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 17 مارچ 2023 05:34pm
رہنما پی پی سینیٹر نثار کھوڑو۔ فوٹو — فائل
رہنما پی پی سینیٹر نثار کھوڑو۔ فوٹو — فائل

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے بغیر معلوم نہیں ہو رہا کون پاکستانی ہے کون نہیں۔

کراچی میں نثار کھوڑو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی ڈجیٹل مردم شماری پر ملٹی پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ ن لیگ کے کھیل داس کوہستانی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں جے یو آئی کے راشد محمود سومرو، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اسامہ رضی اور سندھ ترقی پسند کے قادر مگسی نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو ڈجیٹل مردم شماری پر اعتراض ہے، شناختی کارڈ کے بغیر معلوم نہیں ہو رہا کون پاکستانی ہے اور کون نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2010 میں سندھ میں 25 لاکھ سے زائد غیر ملکی تھے، صوبے میں اب غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد بڑھ چکی ہے۔

نثار کھوڑو نے مردم شماری کی ایپلی کیشن پر کہا کہ مردم شماری کے ٹیبلیٹ ایپ کام نہیں کر رہے، لہٰذا کم وقت کی وجہ سے سندھ کی آبادی کم گننے کا خدشہ ہے۔

karachi

PPP

Digital Census

Multi parties conference