Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

اورنگی ٹاؤن، ناگن چورنگی، صفورا چورنگی اورسچل میں بھی بارش
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2023 04:45pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری سے موسم خوشگوارہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ نیاناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب بارش اور ژالہ باری کی تصاویر شئیرکی گئی ہیں جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں کہیں اولے بھی پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی تھی۔

karachi

Rain

Karachi Rain