Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی والے بارش کیلئے ہوجائیں تیار
شائع 17 مارچ 2023 10:37am

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے لیکن مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

مزید بتایا کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک رہا اور شام کے وقت 45 سے55 فیصد تک رہنے کے امکانت ہیں جبکہ ہوائیں جنوب مغرب سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش نے انٹری دے دی ہے جس کے بعد میرپورخاص ، گھوٹکی میں بارش ہوئی، جبکہ لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

karachi

Heavy rain

Karachi Rain