Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم 18 مارچ کے جلسہ عام کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکے گی، پارٹی ذرائع
شائع 16 مارچ 2023 11:02pm
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس۔ فوٹو — فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے پیپلز پارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم 18 مارچ کے جلسہ عام کے باعثملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکے گی۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے باغ جناح گراؤنڈ میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈجیٹل مردم شماری اور سندھ کے تحفظات کے موضوع پر پیپلز پارٹی سندھ نے ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو مدعو کیا ہے۔

karachi

PPP

MQM Pakistan

mqm jalsa