Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق قومی ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کی تدفین کل کوئٹہ میں ہوگی

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا کی میت آج پاکستان پہنچی
شائع 16 مارچ 2023 06:31pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی سابق قومی ہاکی پلئر شاہدہ رضا کی میت کراچی سے کوئٹہ روانہ کردی گئی۔

شاہدہ رضا کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد سابق قومی ہاکی اور فٹبال پلیئر کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں کی جائےگی۔ شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اٹلی میں ہونے والے کشتی کے حادثے میں پاکستان میں فٹبال اورہاکی کی معروف کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھیں جنہوں نے اس پُرخطرراستے کا انتخاب بیٹے کی معذوری کی وجہ سے کیا تھا۔

کوئٹہ کے علاقے مری آباد کی رہائشی شاہدہ کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا، سعدیہ کا 3 سالہ معذوربیٹا حادثے کے وقت ان کے ساتھ نہیں تھا۔

شاہدہ کی بہن سعدیہ رضا کے مطابق شاہدہ انتہائی خوش مزاج تھیں اور وہ سب کو ہنساتی تھیں لیکن معذور بیٹے کے لیے روتی تھیں، ان کی خواہش تھی کہ بس بیٹےکا علاج ہوجائے۔

شاہدہ رضا نے اسکول کے زمانے سے ہاکی کھیلنا شروع کیا اور کالج جا کر بلوچستان سے ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی، ساتھ ہی فٹبال کے میدان میں بھی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بلوچستان کی نمائندگی کی۔

Italy Boat

Shahida Raza