Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے انٹرویوز

ایک ایک امیدوار کے ٹکٹ کو خود فائنل کروں گا،عمران خان
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 07:24pm

پنجاب کے عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے زمان پارک میں انٹرویوز جاری ہیں۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، عثمان بزدار، اعجازچوہدری، یاسمیں راشد،عون عباس بپی، میاں حماد اظہر کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع سے ٹکٹوں کے امیدوار موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتی کیسز، مینار پاکستان جلسہ اور سیاسی معاملات زیر بحث آئیں گے، اور مینار پاکستان جلسے کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق مشاورت ہوگی، جب کہ پنجاب میں عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز بھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم جلد مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں، اس کے پیش نظرپارلیمانی بورڈ کے سامنے ضلع کی سطح پر ٹکٹ کے خواہشمند پیش کردیئے گئے ہیں، اور پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویوز کا آغاز اٹک سے کردیا ہے۔

زمان پارک آئے امیدوار و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ایک امیدوارکےٹکٹ کو خود فائنل کروں گا، 2018 میں ٹکٹ غلط تقسیم کئے گئے، اور تقسیم میں بدنیتی ہوئی، ٹکٹ فروخت کئے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دوں گا، 10 سال کرکٹ کھیلی اور تمام فیصلے میرٹ پرکئے، انسانی اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔

pti

imran khan

punjab election