Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب الیکشن، حمزہ شہباز نے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

لیگی رہنما نے پی پی 163، 147 اور 146 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
شائع 15 مارچ 2023 06:22pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل

لاہور: پنجاب میں الیکشن کے لئے سابق وزیراعلیٰ اور رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور کے تین صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں پی پی 163، 147 اور 146 شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز تی ماہ بعد گزشتہ دنوں دوحہ سے لاہور پہنچے ہیں، وہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

Hamza Shehbaz

punjab election