Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں، زمان پارک سمیت لاہور میں حالات کشیدہ

پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری
شائع 15 مارچ 2023 08:25am
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، زمان پارک سمیت لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، پولیس زمان پارک کے گیٹ نمبر ایک تک پہنچ گئی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان پتھراؤ کررہے ہیں۔

زمان پارک کی ملحقہ سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، زمان پارک کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی موجود ہیں۔

شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے بھی پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے۔

pti

imran khan

lahore police

Imran Khan Arrest

zaman park

zaman park march 14 2023