عمران خان کو گرفتار کرنے سے بحران مزید سنگین ہوگا، سابق امریکی نمائندہ خصوصی
پاکستان میں سیاسی بحران کے حل کے لئے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دو تجاویز پیش کی ہیں۔
امریکی سابق نمائندہ خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی بحران کا سامنا ہے، بڑی صلاحیت کے باوجود یہ کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنے حریف بھارت سے بہت پیچھے ہے۔ یہ سنجیدگی، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی کا وقت ہے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بڑی سیاسی جماعتیں مسائل کی نشاندہی کریں اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جا سکے۔
عمران خان کی گرفتاری پر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران کو گرفتار کرنے سے سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، کسی بھی لیڈرز کو گرفتار کرنا، پھانسی چڑھانا یا قتل کرانا غلط راستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک ساتھ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کے لئے اپنے فیصلے خود کرنے، غور و فکر کرنے اور دلیرانہ فیصلے کرنے کا وقت آ چکا ہے۔
Comments are closed on this story.