Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کارکنان کا کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک روانی شدید متاثر

اسٹار گیٹ، شاہین کمپلیکس، تین تلوار، راشد منہاس روڈ ، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں احتجاج
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2023 09:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی لاہور سے ممکنہ گرفتاری کے خلاف کارکنان سڑکوں پر آگئے۔

ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف گھروں سے باہر نکلے آئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہر قائد کے 11 مقامات پر دھرنا دے دیا ہے۔ جن مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے ان میں ماڑی پور، قیوم آباد، حیدری، اسٹارگیٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہین کمپلیکس، تین تلوار، راشد منہاس روڈ اور سہراب گوٹھ پر بھی احتجاج کیا۔

بورڈ آفس، 4 کے چورنگی، حب ریور روڈ ، باچاخان چوک، بنارس، کیماڑی ، لیاری اور داؤد چورنگی پر بھی کپتان کے کھلاڑی سڑکوں پر آگئے۔

پی ٹی آئی کے فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج کو ختم کرانے کے لئے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان ڈنڈا بردار فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس نے مظاہرین کو سڑکیں کھولنے کی ہدایت کی جبکہ کارکنان نے نعرے بازی کی۔

پولیس کی جانب سے 20 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کیمرہ مین میڈیا ورکرز کو کوریج نہ کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

pti

Traffic Jam

zaman park march 14 2023