Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر احتجاج

ایم کیوایم کے کارکنوں اورمظاہرین میں ہاتھاپائی، 3 افراد زیر حراست
شائع 14 مارچ 2023 05:56pm
فوٹوــ اسکرین گریپ / سوشل میڈیا
فوٹوــ اسکرین گریپ / سوشل میڈیا

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے بہادر آباد مرکز کے سامنے احتجاج کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد مرکز کے سامنے شہریوں نے مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاج کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں اور مظاہرین میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مظاہرے میں شدت آنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شرکا کو منتشر کردیا۔

پولیس کی جانب سے 3 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

MQM Pakistan

Karachi Police

MQM London