Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈرعبدالرشید ہلاک

مردم شماری ٹیم پردہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 14 مارچ 2023 12:20am

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کےدوران دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں مردم شماری ٹیم پردہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے مزید بتایا کہ فورسز نے دہشتگردوں کے فرار کے راستے بند کردئیے اور دہشت گردوں کو تحصیل کلاچی میں روکا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا کمانڈرعبدالرشید ہلاک ہوگیا۔ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھا۔

ISPR

census security