Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبضہ مافیا کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی میں سیل قائم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں اہم اعلان کیا
شائع 13 مارچ 2023 11:44pm
فوٹو ــ فیس بک / گورنر سندھ
فوٹو ــ فیس بک / گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف گورنر ہاؤس میں سیل قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

زمینوں پر قبضے سے پریشان کراچی کے تاجروں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر طارق سعید ایونیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر بزنس کمیونٹی کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گورنر ہاؤس میں سیل قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور عوام نے اپنے حقوق کے لئے آواز نہیں اٹھائی تو گھروں پر بھی قبضے شروع ہوجائیں گے۔

تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ طارق سعید مرحوم بزنس کمیونیٹی کا بڑا نام ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر کامران ٹیسوری نے ایف پی سی سی آئی کے سامنے کلفٹن کی سڑک کا نام معروف بزنس مین طارق سعید کے نام پر رکھنے کا افتتاح کیا۔

Karachi law and order situation

Karachi Business Community

karachi land grabbers