Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ساتویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش

طالبہ کی خودکشی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی
شائع 13 مارچ 2023 11:06pm
فوٹو ــ سکرین گریپ
فوٹو ــ سکرین گریپ

کراچی میں مدینہ کالونی کی رہائشی ساتویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی۔

کراچی میں خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کریسنٹ اسکول بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی ٹیپوسلطان روڈ برانچ میں زیر تعلیم ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق بچی نے رہائشی عمارت کی چھت سے کودنے کی کوشش کی تو اہل علاقہ جمع گئے اور انھوں نے بچی کو بچالیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ساتویں جماعت کی طالبہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگانے والی تھی لیکن لوگوں نے بروقت پہنچ کر اسے بچا لیا۔ اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی زندگی محفوظ بنا دی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ نے اپنے ہاتھ کی کلائی بھی کاٹی تھی تاہم بچی کو علاقہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ساتویں جماعت کی طالبہ نے والدین کی ڈانٹ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔

Suicide Attempt

student commits suicide

Karachi Students