Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
شائع 13 مارچ 2023 07:29pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کےخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کےخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم کل سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت کریں گے۔ درخواست میں محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی پر تحفظات ہیں۔

دونوں رہنما کئی بار تحفظات کا اظہار میڈیا پر کرچکے ہیں تاہم شیخ رشید احمد نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کررکھا تھا۔

pti

Sheikh Rasheed

Care Taker CM Punjab