Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ظل شاہ کی ایف آئی آر سے قتل عمد کی دفعہ ختم

عدالت نے دفعہ 322 کے تحت ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
شائع 13 مارچ 2023 05:50pm

پولیس نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کیس میں سے قتل عمد کی دفعہ ختم کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علی بلال کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نےچار ملزمان راجا شکیل، محمد جہانگزیب، عمرفرید اور محسن شاہ کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے مقدمہ سے دفعہ 302 ختم کرکے 322 لگادی، دفعہ 322 بغیر لاسنس ڈرائیونگ کرکے قتل کرنے پر عائد ہوتی ہے۔

عدالت نے دفعہ 322 کے تحت ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ملزمان کی جانب سے رانا ذولفقار ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں، تھانہ ریس کورس، تھانہ سرور روڈ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

Ali Bilal

Zille Shah