Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مردم شماری عملے کا ڈی سی ملیر کے دفتر کے سامنے دھرنا

سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور الاؤنسز فراہم نہیں کیے جارہے،اساتذہ
شائع 13 مارچ 2023 05:10pm
فوٹوــ سوشل میڈیا
فوٹوــ سوشل میڈیا

کراچی میں مردم شماری عملے نے سیکیورٹی اور ناکافی سہولیات پر ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس کے سامنے دھرنا دے کر ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا سلسلہ جاری ہے تاہم مردم شماری میں ڈیٹا جمع کرنے کےلئے فرائض انجام دینے والے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔

اساتذہ نے سیکیورٹی اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے مردم شماری کے لٸے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

اساتذہ نے شکوہ کیا ہے کہ ڈیوٹی الاؤنس اور سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ ٹراسپورٹ بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

مردم شماری کے عملے کا کہنا ہے کہ اپنی جیب سے روزانہ کرایہ ادا کرکےڈیوٹی دے رہے ہیں اور تسلی بخش سیکیورٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری میں فرائض کی انجام دہی کےلئے بنیادی ضروریات پوری کیے جانے تک ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے۔

Census 2023

Karachi Census

Census Staff Security