Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد
شائع 13 مارچ 2023 09:10am

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملہ؛ دہشتگردوں کے زیر استعمال فونز و اسلحہ فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اریاد اللہ اور عبدالوحید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد اریاد اللہ پولیس آفس پر حملے میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشتگرد سے متعلق اہم پیش رفت

دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس میں حملہ آوروں نے اندر موجود افراد کو کمروں میں رہنے کا کہا

بعد ازاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

karachi

terrorist killed

Karachi Police Office Attack

KPO Attack