Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ غیرآئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے،پرویزالہٰی

مریم نواز کھل کر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف زہر اُگل رہی ہیں،سابق وزیراعلیٰ
شائع 12 مارچ 2023 06:36pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد لاہور میں دوبارہ دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔

لاہور میں تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی صدر پرویز الہٰی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام نمائندے ریلیوں کی صورت میں کاغذات جمع کروانے جائیں گے، کاغذات نامزدگی آج سے جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہے، ایسی صورتحال میں دفعہ 144 کا نفاذ کیسے ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو آئین پاکستان سیاسی مہم چلانے کا حق دیتا ہے، پی ایس ایل میچ کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے سابق ایم پی اے نوابزادہ منصور علی خان، عون حمید ڈوگر اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز سرکاری خرچے پر جلسے جلوس اور تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف زہر اُگل رہی ہیں، مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا، وفاقی حکومت کی ایماء پر پنجاب کی بگل بچہ حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی۔

mariyam nawaz

pti rally

punjab care taker cabinet