Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی منہ بولے باپ کی پالیسی پنجاب لائے، علی زیدی

نگراں حکومت میں گھر کے پلے نوکر ہیں، رہنما تحریک انصاف
شائع 12 مارچ 2023 05:06pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر اور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے لاہور میں ریلی کی اجازت نہ دینے پر پنجاب کے نگراں وزیراعلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی منہ بولے باپ کی پالیسی پنجاب لائے

لاہور میں ریلی کی اجازت نہ منے پر پی ٹی اۤئی رہنما علی زیدی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر برس پڑے۔

علی زید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ عوام میں جائیں گے تو انہیں جوتے پڑیں گے، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ محسن نقوی منہ بولے باپ کی پالیسی پنجاب لائے، کیئر ٹیکر حکومت میں گھر کے پلے نوکر ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ مریم نواز جلسوں میں کہہ رہی ہیں کہ میرے پاس ریکارڈ نگ ہیں لہذٰا ہم چاہتے ہیں کہ عدالت اس کا ازخود نوٹس لے۔

سندھ حکومت پر نتقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ایڈ پھیل رہی ہے اور لوگ کتے کےکاٹنے سے مررہے ہیں۔

Ali Zaidi

pti rally

Care Taker CM Punjab