Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے مہم کا آغاز کل سے ہوگا

وزیر صحت کی والدین سے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اپیل
شائع 12 مارچ 2023 10:42am
حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  - تصویر/ روئٹرز
حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل - تصویر/ روئٹرز

ملک میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، دو مراحل کے دوران اس مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم 2 مرحلوں میں منعقد کی جارہی ہے پہلےمرحلے میں پنجاب کے 13اضلاع شامل ہیں، سندھ کے 16اضلاع اوراسلام آباد میں مہم ہوگی۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مہم کا دوسرا مرحلہ 3 سے7 اپریل تک ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے 12 اضلاع، کے پی کے 26 اضلاع میں مہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے معذورہونے سے بچانا ہمارا مذہبی، اخلاقی فریضہ ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

abdul qadir patel

Polio Virus

Polio Campaign 2023