Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات کردی گئی

زمان پارک کے اطراف راستے بند
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2023 02:18pm

پنجاب حکومت نے لاہورمیں ایک بار پھر دفعہ ایک 144 لگاتے ہوئے 12 مارچ کو تحریک انصاف کی نکالی جانے والی ریلی پر پابندعائد کردی ہے۔

لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اور شہر میں ہرقسم کے جلسے اور جلوس پر پابندی عائد ہے، زمان پارک پرقیدی وین اور واٹرکینن پہنچا دیئے گئے جبکہ زمان پارک کے اطراف راستے بند کردیئے گئے جبکہ 10 مختلف شہروں سے 2 ہزار پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے اور ان اہلکاروں کو پولیس لائن قلع گجر سنگھ میں ٹھہرایا گیا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پابندی میں اضافہ ہوگا انتخابی مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی۔

انہوں نے عمران خان کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی جائے، ریاست کی رٹ چیلنج ہوئی تو سختی کی جائے گی۔

پاک رینجرزکے چاق وچوبند دستےلاہور پہنچ گئے

دوسری پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے لاہور پہنچ گئے ہیں، اور شہر میں رینجرز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رینجرز کو امن و امان صورتحال پرقابو پانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے جو آج سے 10 روز تک تعینات رہے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور اور گردونواح میں دہشت گردی کے تھریٹ الرٹ ہیں۔ پاک رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہنگامی طور پر طلب کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہورکا پی ٹی اۤئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار

اس سے قبل ہی ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی اۤئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سے انتہائی حساس دن ہے، ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

دفعہ 144 کا نفاذ مسترد، ہرصورت ریلی نکالیں گے - فوادچوہدری

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے آج نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہرصورت ریلی نکالیں گے اور دفعہ 144کے نفاذ کومسترد کرتے ہیں الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نہیں لگ سکتی۔

انہوں نے ریلی، جلسے، جلوسوں کے بغیر الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے الیکشن کمیشن ان حالات میں الیکشن کیسے کراسکتی ہے، کیا نگراں حکومت کوسیاست کرنے کیلئے لگایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دفعہ 144کے نفاذ کو کالعدم قراردیا جائے پرسوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع ہوں گے پی ایس ایل کا میچ رات کو ہونا ہے ریلی دوپہرنکلنی ہے۔

علی بلال کا قتل: عمران خان کا لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پارٹی کارکن علی بلال کے قتل کے خلاف آج دوپہر دو بجے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ ظل شاہ کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

Punjab police

Fawad Chaudhary

pti rally