Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کی غنڈہ گردی، اے ایس آئی کا رکشہ ڈرائیور پر سرعام تشدد

اے ایس آئی سکندر سومرو کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی
شائع 11 مارچ 2023 08:55pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس افسر سکندر سومرو جلاد بن گیا۔

پولیس کا کام تو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے لیکن کراچی پولیس افسر نے تو شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس موبائل کے سامنے رکشہ لانے پر اے ایس آئی سکندر سومرو نے بزرگ رکشہ ڈرائیور کو سب کے سامنے مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی موبائل کو راستہ نہ دینے پر موبائل میں موجود پولیس افسر طیش میں آیا۔

ویڈیو میں پولیس افسر کو برزگ شہری کو دھکے دیتے، تھپڑ اور لاتیں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد اے ایس آئی سکندر سومرو کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Karachi Police

Society Intolerance