Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز کے عثمان خان کی پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری

کوئٹہ کے خلاف عثمان خان نے36 گیندوں پر سنچری بنائی
شائع 11 مارچ 2023 08:11pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز کے اوپنر عثمان خان نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی رائیلی روسو کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ایٹ کے 28 ویں میچ میں بھی چھکوں اور چوکوں کی برسات اور تیز ترین سنچری کے ریکارڈ سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔ کوئٹہ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

جارح مزاج بلے باز عثمان خان نے ریکارڈ سنچری بنانے کےلئے کوئٹہ کے بالرز کو 7 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

عثمان خان نے اپنے ہی ٹیم میٹ رائیلی روسو سے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا۔ رائیلی روسو نے ایک روز قبل 41 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

عثمان خان نے اپنی دلکش اننگ میں وکٹ کے چاروں جانب شاٹ لگائے۔ اوپننگ بلے باز کے پاور فل اسٹاکس کو کوئٹہ کے فیلڈرز دیکھتے ہی رہ گئے۔

نوجوان بیٹر اپنی دلیرانہ اننگ میں کوئٹہ کے کسی بالرز کو خاطر میں نہ لائے اور ہر جانب آزادانہ اسٹاکس لگاکر میچ دیکھنے کےلئے راولپنڈی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔

ملتان کے اوپنر عثمان خان 43 گیندوں پر 120 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اپنی خوبصورت اننگ میں عثمان نے مجوعی طور پر 9 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ محمد نواز نے انھیں آؤٹ کیا۔

Multan Sultans

PSL8

Player Usman Khan