Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے
شائع 11 مارچ 2023 05:58pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔

چوہدری سرور نے صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق گورنر پنجاب کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

چوہدری سرور مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

chaudhary sarwar