Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: گھر بیٹھ کر نوکری کرنے والے 17 پولیس اہلکار برطرف

اہلکاروں کو مردم شماری عملے کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 11:21am
سندھ پولیس
سندھ پولیس

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کراچی معروف عثمان نے گھر بیٹھ کر نوکری کرنے والے 17 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

پولیس اہلکاروں کو مردم شماری کے عملے کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

ڈیوٹی پر نہ آنے کے باعث پولیس اہلکاروں کی برطرفیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کے پتے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم ان کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی، غیر سنجیدگی سے لگا اہلکاروں کو نوکری میں دلچسپی نہیں اور انہیں نوکری کی ضرورت نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق نوکری سے برطرف کیا گیا ہے، برطرف اہلکار ایس پی لیاقت آباد، ایس ڈی پی او گلبرگ آفس، تھانہ رضویہ، شاہراہ نور جہاں، گبول ٹاون، حیدری مارکیٹ، پاپوش نگر، عزیز آباد، لیاقت آباد، تیموریہ سر سید اور خواجہ اجمیر نگری میں تعینات تھے۔

karachi

ssp central

Police officers fired

census security