Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئس نشہ اور پیسے کا لالچ مسقبل کا آرکیٹیکٹ انجینئر قاتل بن گیا

ملزمان قتل کے بعد لاش اسی کی گاڑی میں رکھ کر گھماتے رہے، پولیس
شائع 10 مارچ 2023 08:35pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

لاہور پولیس نے اۤن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے نوجوان انجینئر کو گرفتار کرلیا ہے۔

رائیڈ بک کرنے والا نوجوان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل نکلا ہے فیملی کی کفالت کے لئے ٹیکسی چلانے والے سید فہر کو شوٹ کرنے والا نوجوان آرکیٹیکٹ انجینئرنگ کررہا ہے۔

لاہور کے فیصل ٹاؤن میں چند روز قبل اۤن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان آئس نشے کے عادی ہیں اور پیسوں کی لالچ میں ٹیکسی چھیننا چاہتے تھے- ٹیکسی ڈرائیور سید فہر کو شوٹ کرنے والا نوجوان آرکیٹیکٹ انجینئرنگ کررہا ہے۔

آفتاب پھلروان ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی چھین کر سوات لیجا کر فروخت کرنا چاہتے تھے۔ قاتل قاسم اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مقتول کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے اسی کی گاڑی میں رکھ کر شہر میں گھماتے رہے، جس کےنتیجے میں پولیس ملزمان تک پہنچ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزمان اپنے گھناؤنے جرم پر شرمندگی ظاہر کررہے ہیں، ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

lahore police

Street Crimes

Online Taxi