Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے باغ جناح جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

19 مارچ کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ اب 18 مارچ کو ہوگا، ایم کیو ایم ذرائع
شائع 10 مارچ 2023 07:56pm
ایم کیو ایم جلسہ۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم جلسہ۔ فوٹو — فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے باغ جناح جلسے کی تاریخ تبدیل کردی۔

ایم کیوایم کے ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ اب 18 مارچ کو ہوگا۔

5 مارچ کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے 19 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے پروگرام کے مطابق پہلے یوم تاسیس کے موقع پر 18 مارچ کو پارٹی مرکز سے متصل پارک میں یوم تاسیس کا پروگرام ہونا تھا اور 19 مارچ کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا۔

اب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی جلسہ اور ایم کیوایم کا یوم تاسیس 18 مارچ کو ہی باغ جناح میں منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے 12 مارچ کو کراچی اور 18 مارچ کو حیدر آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

karachi

MQM Pakistan

mqm jalsa