Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد

کفایت شعاری اقدامات کے تحت فیصلہ کیا گیا، صوبائی محکمہ خزانہ
شائع 10 مارچ 2023 06:32pm

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میں مالی بحران کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سرکاری دفاتر اور اجلاس کے لیے منرل واٹر کی فراہمی کے لئے کوئی ڈیمانڈ منظور نہیں ہوگی۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ مالی بحران کے باعث کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا۔

mineral water

care taker cabinet kpk

Economic Crises