Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری
شائع 10 مارچ 2023 11:26am
ایمبولینس فوٹو۔۔۔۔ فائل
ایمبولینس فوٹو۔۔۔۔ فائل

ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا جہاں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری۔

حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

Dera Ghazi Khan

Accident

tractor trolley

cannal