Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کی فضا شفاف بنانے کیلئے تیار پالیسی منظور

کراچی اور لاہور کا شمار دنیا کے انتہائی آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی
شائع 09 مارچ 2023 07:42pm
شہروں کو سانس لینے لئے صاف فضا کی فراہمی ہے۔ فوٹو — فائل
شہروں کو سانس لینے لئے صاف فضا کی فراہمی ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نیشنل کلین ائیر پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کابینہ کو نیشنل کلین ائیر پالیسی پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2021 میں پاکستان کا شمار دنیا کے 3 آلودہ ترین ممالک میں تھا، کراچی اور لاہور کا شمار دنیا کے انتہائی آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ فضائی آلودگی پاکستان میں بڑا مسئلہ بن چکا ہے، 2019 میں فضائی آلودگی سے 2 لاکھ 35 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ فضائی آلودگی نے پاکستان میں زندگی کا دورانیہ کم کردیا ہے۔

حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق موسم سرما میں اسموگ کا مسئلہ خطرناک بن جاتا ہے، نیشنل کلین ائیر پالیسی ملک میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات میں معاون ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیشنل کلین ائیر پالیسی کے تحت نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جسے ایک ٹیکنیکل کمیٹی معاونت فراہم کرے گی، پالیسی کا مقصد شہروں کو سانس لینے لئے صاف فضا کی فراہمی ہے۔

federal cabinet

اسلام آباد

Air pollution

Clean air policy