Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پختون خوا انتخابات، گورنر اور الیکشن کمیشن میں 14 مارچ کو دوبارہ مشاورت ہوگی

الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا کو ایک اور خط لکھ دیا
شائع 09 مارچ 2023 06:39pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

خیبرپختون خوا میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نےگورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو مشاورت کے لئے چودہ مارچ کو دوپہر دو بجے بلا لیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا کو ایک اور خط لکھ دیا ہے، جس میں گورنرغلام علی کو 14 مارچ کو دوپہر 2 بجے مشاورت کیلئے بلالیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا لکھا گیا خط گورنرہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے گورنرغلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان گزشتہ روز بھی مشاورت ہوئی تھی۔

خیبرپختون خوا ضمنی الیکشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کےلئے گورنرغلام علی اور الیکشن کمیشن میں خط و کتابت اور مشاورت کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو بذریعہ خط 8 مارچ کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

گورنر حاجی غلام علی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام مراسلے میں کہا تھا کہ 7 یا 8 مارچ کو وہ گورنر ہاوس پشاور مشاورت کے لئے آجائیں، تاکہ سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کے گورنر کے پی کو مشاورت کی دعوت دی تھی۔

election commision

Governor Khyber Pakhtunkhwa

By Election KPK