Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی

بقیہ رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پرخرچ کرنے کی منظوری
شائع 09 مارچ 2023 01:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل سندھ کابینہ
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل سندھ کابینہ

سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے بقیہ رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پرخرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کورونا فنڈز کی بقیہ رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پر خرچ کرنے کی منظوری دی۔

بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے رقم آئی، کورونا فنڈز سے کل 32077.23 ملین خرچ کیے گئے جبکہ اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہیں۔

کابینہ نے آئی ٹی سے منسوب 3 ہزار 264 آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ گریڈ 16 کے ملازمین کو 17 میں اپ گریڈ کر کیا گیا ہے، 3 پزار 264 ملازمین کی اپ گریڈیشن سے خزانے پر 243.706 ملین روپے کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

coronavirus

CM Sindh

karachi

sindh cabinate

emergency fund