Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

لاہورایئرپورٹ سے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا

ملزمان کا تعلق گوجرانوالا سے ہے، ترجمان ایف آئی اے
شائع 09 مارچ 2023 10:36am
تصویر/  ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زاہد نواز اورعلی نواز پی کے 159 کے ذریعے آذربائیجان جارہے تھے کہ دوران تلاشی مسافروں کے موبائل سے یونان کے جعلی ریزیڈنٹ پیپر ویزے برآمد کئے گئے جس کے بعد ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کا تعلق گوجرانوالا سے ہے ملزمان نے ویزے نامعلوم ایجنٹ سےحاصل کئےتھے جبکہ ملزم زاہد نواز کے پرانے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ویزا بھی لگا ہوا تھا۔

FIA

lahore airport