Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مردم شماری عملے کی بائیکاٹ کی دھمکی

نہ ڈپٹی کمشنر سن رہا ہے نہ محکمہ تعلیم توجہ دے رہا ہے، مظاہرین
شائع 08 مارچ 2023 09:47pm

کراچی میں مردم شماری عملے کے لیے نامکمل انتظامات اور سہولیات نہ ملنے پر ابراہیم حیدری کا عملہ سراپا احتجاج ہے، اور بائیکاٹ کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

مردم شماری کے عملے نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عملے کو دور دراز علاقوں میں جانا مشکل ہے، سکیورٹی فراہم نہ کرنے سے بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ نہ ڈپٹی کمشنر سن رہا ہے نہ محکمہ تعلیم توجہ دے رہا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ شمار کنندہ عملے کے ساتھ بے حد مسائل ہیں جو حل نہیں کیے جا رہے، اگر کل تک ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے تو ہم مردم شماری کا بائیکاٹ کریں گے۔

protest

Digital Census

Census 2023